• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اےسی ذیلی کمیٹی اجلاس،سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اربوں روپے کی اراضی نجی ادارےکو دینے کی رپورٹ طلب

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اربوں روپے کی قیمتی اراضی نجی ادارےکو دینے کا معاملہ پی اےسی کی ذیلی کمیٹی نے پھر ڈی اے سی کو ارسال کرنے کی ہدایت کر کے رپورٹ طلب کر لی ،گزشتہ روزکنونیئر کمیٹی شاہدہ اختر علی کی سربراہی میں پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سندھ میں سول ایوی ایشن کی 5ارب 48 کروڑ مالیت کی زمین نجی ادارے کو دینے سے متعلق آڈٹ پیرا پر بحث کی گئی آڈٹ حکام نے کہاکہ یہ زمین سول ایوی ایشن کی ہے۔سندھ ریونیو حکام نے کہاکہ یہ سروے کی غلطی ہے اس زمین کا دوبارہ سروے کرایا جائے۔ کیونکہ سندھ حکومت کی کافی اراضی پر سول ایوی ایشن کا قبضہ ہے ،کنوینئرکمیٹی شاہدہ اختر علی نے کہا معاملہ یہاں حل ہوتا نظر نہیں آرہا انہوںنے معاملہ دوبارہ ڈی اے سی کو ارسال کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
تازہ ترین