• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی اضلاع میں خواتین کا حق رائے دہی استعمال کرنا خوشحالی کا پیش خیمہ ہے،عنایت امین

پشاور (لیڈی رپورٹر))پشاور جماعت اسلامی حلقہ خواتین خیبر پختون خوا کی ناظمہ عنایت امین نے انتخابات میں قبائلی اضلاع میں خواتین کا حق رائے دہی استعمال کرنےپر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں قبائلی علاقوں کی ان عظیم اور روایتوں کی پاسدار خواتین کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی شرط کے مطابق خواتین کے 10فیصد سے بھی زیادہ ٹرن آوٹ کے الیکشن میں ریکارڈ کیا گیا۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ خواتین جس حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ہے قبائلی خواتین ملک کی ترقی کیلئے اپنے مردوں کےساتھ کھڑی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ قدم قبائلی اضلاع کے مستقبل کیلئے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔
تازہ ترین