• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مریم کی یادداشت اور اعصاب جواب دے چکے‘

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم صفدر کی یادداشت اور اعصاب جواب دے چکے ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راج کماری نے کہا، وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا پر افواج پاکستان کے سربراہ کو لے کر گئے۔

انہوں نے کہاکہ سیاست کی راج کماری نے حقائق مسخ کرنے کا ٹھیکہ اٹھا رکھا ہے،ان کی یادداشت اور اعصاب جواب چکے ہیں۔

فردوس عاشق نے مزید کہاکہ نواز شریف سعودی عرب گئے تو اس وقت کے آرمی چیف ان کے ساتھ تھے،اس سے قبل یوسف رضا گیلانی امریکا گئے تو جنرل اشفاق پرویز کیانی ان کے ساتھ تھے۔

انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان سے پہلے آپ کے کٹھ پتلی وزیراعظم شاہد خاقان امریکا گئے تو جنرل باجوہ ان کے ساتھ تھے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے یہ بھی کہاکہ آپ بغض میں اتنی آگے نکل گئیں کہ نادانی میں پاکستان کا نقصان کریں گی ،سینیٹ وفاق کی علامت ہے کسی سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان دہشت گردی میں 10افراد شہیدہوئے جن میں6 پولیس اہلکار ہیں، جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ۔

ان کا کہنا تھاکہ ماضی میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا جاتا رہا، قوم جب فیصلے کرلےتوچیلنج کو قبول کرتی ہے، وزیر اعظم نے پاکستان ہاؤس میں قیام کیا،سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کی، عمران خان کی شہرت اور ساکھ پاکستانی ہیرو کے طور پر دنیا میں مانی جاتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ٹیکس دہندگان کا پیسہ سفر پر خرچ نہیں کرنا، عمران خان نے امریکا کےسفر میں کفایت شعاری کا مظاہرہ کیا،ان کے کمرشل ائیر لائن  میں سفر سے عوامی رابطے کو فروغ  ملا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پرامن انتخابات جمہوریت پر، عوام کے اطمینان کا اظہار ہے، کل کے الیکشن سے جیت پاکستان کی ہوئی ، ریاست سے جڑا بیانیہ جیت گیا،خوف کی فضا پیدا کرنے والوں کا بیانیہ دم توڑ گیا ،جمہوری عمل مکمل ہونے سے تعمیر پاکستان کے سفر کا آغاز ہوا۔

تازہ ترین