آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل2؍جمادی الثانی 1441ھ 28؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ختم نبوت و ناموس رسالت پرملکر مکمل پہرہ دینگے،علماء

لاہور(نمائندہ جنگ)امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرچاروں مسالک علماء بورڈکا اجلاس دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ لاہور میں علامہ حافظ شعیب الرحمن قاسمی چیئرمین چاروں مسالک علماء بورڈ کی صدارت میں ہوا جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، محمد ممتازاعوان اورپیرسید ولی اللہ شاہ بخاری امیر عالمی تحریک دعوت الحق تھے۔ اجلاس میں چاروں مسالک علمائے کرام مولانا غلام حسین نعیمی ،مفتی عاشق حسین رضوی،پیرطارق محمود نقشبندی، مولانامحمودالحسن قاسمی،مفتی محمد عمر،قاری محمد منسوب رحیمی ،مولانا معاویہ حسن،مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی،مولانا عبداللہ روپڑی،حافظ عنایت حسین جعفری، علامہ وقارالحسنین نقوی اورحافظ یعقوب شاہ ودیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں کہاگیا کہ چاروں مسالک علماء ختم نبوت و ناموس رسالت پرملکر مکمل پہرہ دینگے۔

لاہور سے مزید