• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور ترکی کا ایس 400 میزائل نظام کے پارٹس مشترکہ طور پر بنانے پر غور

کراچی (نیوز ڈیسک) روس اور ترکی روسی دفاعی میزائل ایس 400 کے چند پارٹس مشترکہ طور پر ترکی میں بنانے کے امکانات پر مذاکرات کررہے ہیں۔ یہ بات روسی نیوز ایجنسی نے روس کی سرکاری کمپنی روسٹیک کے سربراہ شیمیزو کے حوال سے بتائی۔ ترکی کو رواں ماہ کے آغاز سے روسی ایس 400 میزائلوں کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا تھا جس کے بعد امریکا نے مشتعل ہوکر سیکورٹی وجوہات کا بہانہ بناکر ترکی کو اپنے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام سے نکال دیا تھا۔ روسی نیوز ایجنسی کے مطابق شیمیزو کا بیان ترک نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین