• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ویزا اسٹیکرز کی غیر ملکیوں کو فروخت کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی) سابق حکومتوں کے دور میں پاسپورٹ آفس سے سیکڑوں ویزا اسٹیکرز غیر ملکیوں کو فروخت کرنے کا انکشاف ہے جس کا سراغ بھی مل گیا ، غیر قانونی دھندے سے کروڑوں روپے بنائے گئے جبکہ 10سال میں پاسپورٹ آفس میں 150؍ سے زائد خلاف ضابطہ بھرتیوں کی بھی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے پاسپورٹ حکام کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویزا اسٹیکرز کے غیر قانونی دھندے کا تمام ریکارڈ 26؍ جولائی تک فراہم کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق چوری شدہ ایک ویزا اسٹیکر لاکھوں روپے میں فروخت کیا جاتا تھا۔
تازہ ترین