• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 205: محمد بخش مہر کو احمد علی مہر پر برتری

قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 گھوٹکی 2 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہر کو آزاد امیدوار احمد علی مہر پر سبقت حاصل ہے۔

این اے 205 پر ضمنی الیکشن کے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہا،جس کے فوراً بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔

حلقے کے 290 میں سے 121 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کےمطابق دونوں امیدواروں کے درمیان تقریباً 6ہزار ووٹوں کا فرق ہے۔

پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر 39 ہزار 905 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار سردار احمد علی مہر 34 ہزار 55 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں، تاہم ابھی نصف سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

اس نشست پر مدمقابل دونوں امیدوار ماموں اور بھانجا ہیں، سردار احمد علی کو تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی حمایت حاصل ہے۔

این اے 205 کی یہ نشست سابق وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، وہ 2002 سے 2004 تک وزیراعلیٰ سندھ بھی رہے۔

تازہ ترین