• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن نے قومی فٹ بال انڈر 16 اور انڈر 19 ٹیم کے فائنل سلیکشن کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ فٹ بال کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ کے مطابق منتخب کھلاڑی ہفتہ 27 جولائی دوپہر ایک بجے مدھو محمڈن فٹ بال اسٹیڈیم گلشن اقبال پر ماما ظفر کو رپورٹ کریں۔

کھلاڑی اپنے ہمراہ شناختی کارڈ، بے فارم اور دو تازہ تصاویر لیکر آئیں۔

سلیکشن کمیٹی نے انڈر 16 کیلئے بلال ربانی، طلحہ بشیر، محمد اسحاق بلوچ، محیب اللّہ، فرقان عمر، محمد ادریس، جواد جاوید، نقیب حفیظ، عمار خان، امان اللّہ، جواد بشیر، سعد خان، شعیب اقبال، محمد طارق، عبدالغنی، عبدالباسط، محمد صالح، محمد اویس، محمد سہیل بلوچ، سید رازق شاہ، حبیب اسلم، فیاض نعیم، محمد احمد علوی، حسنین اجمل، افتخار احمد، محمد عامر خان، معین احمد، سمیر ستار، رضوان الیاس، وقار خان، اعجاز احمد۔

انڈر 19 کے کھلاڑیوں میں زبیر احمد، نعیم شیر محمد، عبدالحبیب، ولید احمد، محمد فصیح، اسد اللّہ، سراج جاوید، آصف علی، شبیر اللّہ، سمیر سلیم، جنید لطیف، عبدالاحد، عاقب رضا، محمد حارث، شاہ زیب بابو، منیر خان، ایاز نیاز، اسامہ منظور، سمیر اصغر، زوہیب عمر، محمد صالح، عبدالوہاب، محمد انیس، صفیان عمر، گلشیر ابرار، نعیم، عبدالجبار، رستم جمیل، منیب، مدثر نذر، حسیب حبیب، عاقب نثار، محمد علی، مزمل خان، طلحہ محمود، عبداللّہ راشد، فیض محمد، محمد سمیع، مراد محمد، ذیشان احمد، فہد عبداللّہ، حماس ریاض، ذاکر پیر بخش، محمد عمر عادل اور ثاقب امید علی شامل ہیں۔

تازہ ترین