• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سیکس اسکینڈل برطانوی شہزادہ بھی ملوث،مرکزی ملزم کی خودکشی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)ملکہ برطانیہ کے دوسرے بڑے بیٹے شہزادے اینڈریو، سابق امریکی سینیٹر جارج مشیل، امریکی ریاست نیو میکسیکو کے سابق گورنر بل رچرڈسن اور متعدد امریکی و برطانوی ارب پتی افراد کے سامنے آنے والے سیکس اسکینڈل نے تہلکہ مچادیا۔اگرچہ یہ سیکس اسکینڈل تین سال قبل منظر عام پر آیا تھا، تاہم دنیا بھر میں اس اسکینڈل نے 10 اگست کو اس وقت تہلکہ مچادیا جب اسکینڈل میں ملوث امریکا کے ارب پتی مرکزی ملزم نے جیل میں خود کشی کرلی۔کسی ہولی وڈ ہارر فلم جیسے اسکینڈل کے مرکزی کردار امریکی ارب پتی جیفری ایڈورڈ اسپٹن نے نیویارک کے علاقے منہٹن میں موجود جیل میں خودکشی کرلی۔ امریکی میڈیاکے مطابق 66 سالہ ارب پتی سرمایہ کار جیفری اسپٹن نے جمعہ کی شب جیل میں خودکشی کرلی۔جیفری اسپٹن نے ایک ایسے وقت میں خودکشی کی جب کہ ایک دن قبل ہی ان کے خلاف جاری سیکس اسکینڈل کیس کے حوالے سے نیویارک کی عدالت میں 2 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات پیش کی گئی تھیں۔جیفری اسپٹن کو گزشتہ ماہ 6 جولائی کو امریکی ریاست نیو جرسی سے گرفتار کرکے نیویارک کی جیل منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف سیکس ٹریفکنگ اور جنسی جرائم کے تحت کیسز کی شروعات کی گئی تھی۔جیفری اسپٹن کے خلاف تاحال فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی اور ان کے خلاف جنسی جرائم کے تحت باضابطہ ٹرائل کا آغاز شروع ہونے والا تھا۔
تازہ ترین