• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف ایف ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات کیلئے بلایا گیا غیرمعمولی کانگریس اجلاس ملتوی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات کے لیے بلایا گیا غیرمعمولی کانگریس اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اجلاس ملتوی کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

پی ایف ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی فیفا اور اے ایف سی کے وفود کے شیڈول پر اثر انداز ہوئی۔ 20 مئی کو اجلاس کے لیے ناگزیر لاجسٹک مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ایف ایف کا غیر معمولی کانگریس اجلاس اب 27 مئی کو لاہور میں ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید