• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان، دانش تیمور نے حج کی سعادت حاصل کرلی


پاکستانی اداکار جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے اس سال حج کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کامیاب اداکار جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے حج ادا کیا ، عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عید الاضحٰی کی مبارک باد دی اور لکھا کہ ’ الحمدللّٰہ ، ہم نے حج ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘


فلم ’ مہرالنساء وی لَب یو ‘ کے ہیرو دانش تیمور نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ احرام باندھے تصویر شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی، حج کی ادائیگی کی خبر دیتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ ’ میری زندگی کا اب تک کا سب سے خوبصورت اور مبارک سفر رہا۔‘


واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کو 5سال مکمل ہوگئے ہیں، یہ خوبصورت جوڑی 8 اگست 2014ء میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔

تازہ ترین