• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ، یوم آزادی پر پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری

لاہور میں یوم آزادی پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا، شہر بھر میں 6 ایس پیز کی سربراہی میں 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کے مطابق یوم آزادی کےموقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ،آتش بازی، لاؤڈ اسپیکر اورہلڑبازی کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا آغاز آج رات ہی سے کر دیا جائے گا، سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سے مکمل نگرانی بھی کی جائے گی، پولیس جوان اہم شاہراہوں، پبلک مقامات پر کسی بھی قسم کی قانون شکنی اور ہلڑبازی کو روکیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کوون ویلنگ،ہوائی فائرنگ سمیت کسی بھی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث ہونے نہ دیں اور نوجوان یوم آزادی پرملک کوامن کا گہوارہ بنانے کا تجدید عہد کریں۔

تازہ ترین