• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے پنجابی فوجی مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی نہ کریں، فواد چوہدری

اسلام آباد(جنگ نیوز) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی فوج میں شامل پنجابی جوان ناانصافی اور ظلم کا حصہ نہ بنیں، اہلکار مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی سے انکار کر دیں۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر پیغام میں بھارت کے پنجابی فوجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، امن مزاحمت کے بغیر ممکن نہیں۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ ظلم کرنے سے انکار مداخلت ہے؟ مودی کے فسطائیت پر مبنی احکامات پر عملدرآمد کی بجائے تمام بھارتی انکار کر دیں۔

تازہ ترین