• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے اقدامات کا نوٹس لیں، کونسلر حنیف راجہ

برمنگھم(پ ر)تحریک کشمیر برطانیہ سکاٹ لینڈ کے صدر کونسلر حنیف راجہ نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کی تھی اس کے بعد نریندر مودی نے 370 اور 35a کو ختم کر کے کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم کرنے کے جو اقدامات کیے ہیں اس سے پُرامن کوششوں کو شدید جھٹکا لگا ہے امریکی صدر کو اس صور تحال کا نوٹس لینا چاہئے مودی کے ناپاک منصوبوں کے خلاف ٹھوس کاروائی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب اور برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔ محمد غالب نے کہا کہ مودی نے جو راستہ اختیار کیا ہے اس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا بھارت اس طرح کے حربے اور ہتھکنڈے ستر سال سے استعمال کر رہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے لیے غیر کشمیری اور غیر مسلمانوں کو آباد کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی گھناونی سازشوں میں مصروف ہے اس کے خلاف شدیدرد عمل ہوگا مقبوضہ کشمیر کے عوام اسے قبول نہیں کریں گے اور حالات مذید خراب ہوں گے۔ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ موجودہ دنیا مسئلہ کشمیر پر توجہ دئے امریکی صدر مودی پر دبائو ڈالے کہ وہ ایسے حالات پیدا کرنے سے گریز کریں بھارت کو ثالثی کے لیے مجبور کیا جائے بھارت کی ان حرکتوں کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے تاکہ خطے میں امن قائم رہے ۔

تازہ ترین