• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کی مذمت

پاکستان پیپلز کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پی پی چیئرمین نے شہید اہلکاروں کے بلند درجات کے لیے دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی کے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر جارحیت کا نوٹس لے۔

تازہ ترین