• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

53 موٹرسائیکل سوار تھانے میں بند،8 افراد کا میپکو اہلکار پر تشد

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ہما نصیب کی ہدایت پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کےدوران 53موٹر سائیکل سواروں کو تھانوں میں بند کروادیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے میں 8 افراد نےمیپکو اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سامان چھین لیا ۔پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق ملزمان ایاز،ممتاز،کوثر،رسول بخش،شوکت، حضور بخش،شعیب اور بشیر نے لائن مین رمضان سے سامان چھینا،گالیاں اور دھمکیاں دی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تھا نہ گلگشت پولیس نے نواب پور روڈسے سجاد کے قبضے سے 50پتنگیں بمعہ 2گوٹے ڈوراورپل براراں میں ایک گھر کے باہر سے محمد مدثر کے قبضے سے 7پتنگیں برآمد کرکے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ۔ سڑک کے درمیان ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے پر 3افرادرمضان، عبدالمالک اور ناصر کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تھانہ میں کرائے نامہ کا اندراج کرائے بغیر مکان کرائے پر دینے پر 8افراد مظہر ، زدران خان، اسامہ ،راشد نعمان سعید ، محمد علی ، عرفان ، وقاص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تھانہ الپہ کے علاقے بوسن ہتار میں قصور عباس کو آصف اور اس کے بھائی کاشف نے گھر کے باہر موٹر سائیکل پر آکے فائرنگ کرکے گولیا ں ماریں اور فرار ہوگئے،زخمی کو نشتر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔
تازہ ترین