• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ویلنگ کے 28ملزموں کو 3،3ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈیوٹی سپیشل مجسٹریٹ کورٹ نے ون ویلنگ کے مقدمات میں ملوث 28 ملزموں کو 3،3 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم شہباز، سلیم، یوسف، عبدالرحمنٰ، امیر عالم، توحید عباس، تھانہ قطب پور نے ملزم عامر، تھانہ کینٹ نے ملزم عدیل طارق، اسمعیل، محسن رضا، شوکت علی، جمیل، وسیم، انصر فاروق، افضل، محمد علی، شہزاد، حمیر، اشفاق، تھانہ گلگشت نے ملزم فرحان، حمزہ، فاروق، تھانہ بی زیڈ نے ملزم اعظم اور تھانہ کوتوالی نے ملزم یوسف، عبدالرحمنٰ، شفاعت علی، عدنان اور عبدالرحمن کو پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ ملزم جشن آزادی پر ون ویلنگ کرنے کے ساتھ تیز رفتاری سے کار چلا رہے تھے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین