• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجیوں کی واپسی شروع،3 پروازیں اسلام آبادپہنچ گئیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)حجازمقدس سے حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ہفتہ کوپی آئی اے کی تین پروازیں 844حجاج کرام کولے کراسلام آبادپہنچیں۔ رات 9بج کرچالیس منٹ پرپی آئی اے کی پروازپی کے 746جدہ سے نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ آئی جس میں 384حجاج کرام وطن واپس پہنچے۔جن کے استقبال کیلئے حاجیوں کے عزیزواقارب کے علاوہ وزارت مذہبی امورکی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری داؤدمحمدبریچ اورڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محمدسلیم اسلام آبادائرپورٹ پرموجودتھے۔جنہوں نے حجاج کرام کوپھولوں کے ہارپہنائے اورمبارک باددی۔پی آئی اے حکام کےمطابق پوسٹ حج آپریشن میں حجاج کرام کی واپسی شروع ہوگئی ہے اوراس سلسلے میں 17 اگست کوپی آئی اے کی پہلی حج پروازپی کے 716 کے ذریعےمدینہ منورہ سے160حجاج کرام اسلام آباد پہنچے۔مدینہ سے آنے والی پرواز کے حجاج کرام کا استقبال ڈسٹرکٹ میجنر پی آئی اے فراز احمد نے کیا جبکہ ڈپٹی جنرل مینجر پی آئی امجد خان بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔ بعدازاں رات آٹھ بج کربیس منٹ پرپی کے 742کے ذریعے 300حاجی اورپی کے 746کے ذریعے384حجاج کرام جدہ سے اسلام آبادپہنچے۔ حکام کے مطابق سعودیہ سے 46 پروازوں کے ذریعے کل13171 حجاج کرام اسلام آباد پہنچیں گے۔اسلام آبادائرپورٹ پرمیڈیا کوکوریج کرنے کیلئے ائرپورٹ کے اندرجانےکی اجازت نہیں دی گئی۔  
تازہ ترین