• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن مظاہرہ نے بھارت کو پیغام دے دیا وہ کشمیر سے نکل جائے، حافظ ادریس

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سیکریٹری حافظ محمد ادریس نے کہا کہ بھارتی سفارتخانے کے سامنے پاکستانی ،کشمیری ، سکھ کمیونٹی اور جمہوریت اور آزادی پسند عوام نے شرکت کر کے اپنا بھر پور اور تاریخی احتجاج کیا اور بھارت کو ایک ہی پیغام دیا گیا کہ وہ کشمیر سے نکل جائے اپنی فوج کو کشمیر سے نکال کر عالمی معاہدوں کی پاسداری اور اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرے۔ حافظ ادریس نے کہا کہ نریندر مودی کی غیر قانونی پالیسیوں دہشتگردی اور مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کی بے تحاشہ قربانیوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے، پاکستان کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اہل پاکستان کے جذبات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کشمیرکے مستقبل کا فیصلہ کشمیر ی عوام کریں گے۔
تازہ ترین