کراچی میں ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ نجیب کے نام سے ہوئی ہے، ملبے سے اب تک 7 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں 13 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔
خیال رہے کہ بدھ کو 600 گز کے رہائشی پلاٹ پر نئی تعمیر شدہ 6 منزلہ عمارت چند لمحوں میں زمین بوس ہو گئی تھی۔
عمارت کا منظور شدہ نقشہ گراؤنڈ پلس ون کا تھا، مگر 5 اضافی منزلیں تعمیر کر دی گئی تھیں، تاہم چھٹی منزل ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔