• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: خاتون کو اکیلے بیٹھ کر رونا مہنگا پڑ گیا، 7 ہزار روپے کا جرمانہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جرمنی میں ایک خاتون کو کھیل کے میدان میں موجود بینچ پر بیٹھ کر رونے کے جرم میں جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا، کیونکہ اس کے ساتھ کوئی بچہ موجود نہیں تھا۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈبلیو ڈی آر کے مطابق یہ واقعہ 25 اکتوبر کو شہر گیلسن کرشن میں پیش آیا، جہاں 31 سالہ حنا نامی خاتون ایک بینچ پر بیٹھ کر اپنی خالہ سے فون پر بات کر رہی تھیں۔

خاتون نے ادارے کو بتایا کہ اس وقت میں اپنی تعلیم اور مالی معاملات کے حوالے سے شدید دباؤ کا شکار تھی، تاہم مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ شہر کے بلدیاتی قوانین کے تحت بچوں کے بغیر کھیل کے میدان میں بیٹھنا بھی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تعلیمی اور مالی پریشانیوں سے ذہنی طور پر پریشان حنا نے کچھ دیر چہل قدمی کرنے کا فیصلہ کیا، اسی دوران وہ ایک کھیل کے میدان میں بینچ پر بیٹھ گئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔

اسی دوران بلدیہ کے 3 اہلکار ان کے پاس آئے اور پوچھا کہ کیا جھولوں پر کھیلنے والے 2 لڑکے آپ کے بچے ہیں؟ جب حنا نے نفی میں جواب دیا تو اہلکاروں نے ان پر 25 یورو، یعنی تقریباً 7 ہزار 581 پاکستانی روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید