• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی پاور کمپنی سے نیشنل گرڈ اسٹیشن کو 1320 میگا واٹ بجلی کی فراہمی شروع

اسلام آباد ( اسرار خان) چائنا پاور حب جینریشن کمپنی (CPHGP)نے سی پیک کے تحت بلوچستان میں غیر ملکی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والےپاور اسٹیشن سے کمرشل آپریشن(ڈیٹ ک)کاا اعلان کرتے ہوئے پلانٹ کو آپریشنل کردیا ہے،غیر ملکی کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ 1320 میگا واٹ بجلی پید کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ پلانٹ حبکو سے مل کر جوائنٹ وینچر کے تحت بنایا گیا ہے، پاور اسٹیشن کا یہ منصوبہ مقررہ ، تاریخ اور مقررہ لاگت میں مکمل ہوا ہے سی ایچ جی سی کے اس پلانٹ میں 42 لاکھ ٹن سالانہ کوئیلے کی کھپت ہوگی،اس طرح یہ پاور اسٹیشن نیشنل گرڈ کو 9 ارب کلو واٹ سالانہ فراہم کرے گا جو کہ مجموعی طور پر 40 لاکھ گھرو ں کو بجلی کی فراہم ممکن بنائے گاگزشتہ سال غیر ملکی کوئیلے سےدسمبر 2018 اور 28 مئی کو 2 یونٹس سے پہلے ہی نیشنل گرڈ سے منسلک ہوچکے ہیں ، واضع رہے کہ گزشتہ سال اس پاور اسٹیشن کے لئے بڑے پیمانے پر کوئلے کی شپمنٹ آئی تھی۔حبکو کے چیف ایگزیکیٹوخالد منصور کے مطابق ان منصوبوں سے ملک میں توانائی کی کمی پوری کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔واضع رہے کہ حبکو کی بنائی گئی سوشل سیکٹر کی کمیٹیوں نے حب اور لسبیلہ میں شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں نمایاں کام کیا ہے جس میں حبکو کے پارٹنرز بھی شامل رہے،اسی کے تحت گڈانی میں اسکول قائم کیا ہے۔یہ بھی واضع رہے کہ شہریوں کے لئے ٹریننگ اور ڈویلپمنٹ کے پروگرام شروع کئے ہیں حبکو اس وقت 2920 میگا واٹ بجلی فراہم کررہا ہے۔ 
تازہ ترین