صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ 30 اگست کو طلب کرلیا۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 (3) کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی خطاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست بروز جمعہ شام 5 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ نئے پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب سے ہوگا۔