• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہونڈراس میں فٹبال شائقین کی ہنگامہ آرائی، تین افراد ہلاک



ٹیگوسیگالپا (این این آئی) ہونڈراس میں نیشنل فٹبال چیمپئن شپ میچ کے دوران حریف شائقین کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مضروب افراد کو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔غیرملکی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اولمپیا اور موٹگووا کلبز کے حامی شائقین کے درمیان پیش آیا، اسپتال ترجمان جولیتھ کے مطابق 7 افراد کو داخل کیا گیا تھا۔جس میں 3 کی موت واقع ہوچکی جبکہ 4 افراد کو ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ہنگامہ آرائی کا آغاز موٹگووا کے پلیئرز کو لانے والی بس پر حملے کے بعد شروع ہوا تھا، کلب کے صدر پیڈرو ایٹالا کے مطابق3 پلیئرز بھی زخمی ہوئے ، اولمپیا کلب کے چیف رافیل ویلیڈا کا کہنا تھاکہ پرتشدد واقعہ بدقسمتی ہے، اس واقعے کے بعد نیشنل فٹبال لیگ کا میچ معطل کردیاگیا۔

تازہ ترین