• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اپوزیشن APC، اسلام آباد اسی سال لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان، رہبر کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ / نیوز ایجنسیز) متحدہ اپوزیشن نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں رواں سال ہی اسلام آبادلاک ڈاؤن کا اعلان اور پیر 26؍ اگست کو رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ رہبر کمیٹی کو ایک ہفتے میںچارٹرڈ آف ڈیمانڈ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔


مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی غیرحاضری میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت مسئلہ کشمیر پر بات چیت کیلئےاپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)ہوئی۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر قوم سےمسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے، ہمیں پتہ ہے بلاول بھٹو اور شہباز شریف کیوں نہیں آئے۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ وادی میں بھارتی افواج کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔اے پی سی میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان، مقبوضہ کشمیر کی عالمی سطح پر بھرپور وکالت کرے۔اجلاس کےدوران کہا گیا کہ ہمیں بھارت کوکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے روکنے کیلئےسفارتی محاذ پر پہلے سے تیار رہنا چاہیے تھا۔اے پی سی میں اعادہ کیا گیا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور تمام اپوزیشن جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہیں۔

تازہ ترین