• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرت وخدمات ایک نظر میں

٭…آپ کانام عثمان، کنیت ابو عبداللہ اور ابوعمر،جب کہ ذوالنورین کے لقب سے شہرت پائی۔٭…والد کا نام عفان اور والدہ کا نام ارویٰ تھا۔٭…عام الفیل کے چھ برس بعد پیدا ہوئے۔ سلسلۂ نسب والد کی طرف سے پانچویں پشت میں عبد مناف پر حضور پرنور ﷺ سے جاملتا ہے۔٭…قد درمیانہ تھا، انتہائی خوبصورت تھے، رنگ میں سفیدی کے ساتھ ساتھ سرخی شامل تھی، داڑھی بہت گھنی تھی، دانت بہت خوبصورت اور سونے کے تار سے بندھے ہوئے تھے، سر کے بال کانوں تک تھے ،جب کہ بالوں میں زرد رنگ کا خضاب لگایا کرتے تھے۔ (تاریخ الخلفاء)

٭…ابتدائے اسلام ہی میں جب کہ عمر چونتیس برس تھی،حضرت ابوبکر صدیقؓ کی دعوتِ اسلام پر مسلمان ہوئے۔٭… آپ کا شمار سابقین اولین ، اول المہاجرین اور عشرۂ مبشرہؓ میں ہوتا ہے۔ پہلے حبشہ کی طرف ہجرت کی، بعد میں مدینۂ منورہ کی طرف ہجرت کا شرف حاصل ہوا۔٭…بارہ سال مسندِخلافت پر فائز رہے،اس دوران فتوحات کا دائرہ ایران اور شمالی افریقہ تک پھیل گیا۔٭…آپ نے رسول کریمﷺ سے ایک سو چھیالیس احادیثِ کریمہ روایت کیں۔٭…معرکہ جیش العسرہ کی تیاری کے لیے آپ نے بڑھ چڑھ کر جس طرح جُود وسخا کا مظاہرہ کیا،اس پر حضور انورﷺ نے فرمایا، آج کے بعد عثمان کاکوئی عمل انہیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔٭…۸۲ سال کی عمر میں اٹھارہ ذی الحجہ ۳۵ ھ میں جامِ ِشہادت نوش کیا ۔٭…حضرت زبیرؓ نے نمازِ جنازہ پڑھائی ،جب کہ جنت البقیع کے تاریخی قبرستان میں مدفون ہوئے۔

سادگی وعاجزی

عبداللہ رومی کا بیان ہے کہ امیر المومنین عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ رات کو اُٹھ کر خود ہی وضو کا سامان مہیا کرلیتے تھے، لوگوں نے عرض کیا کہ آپ غلام کو بیدار کر لیا کریں، تاکہ وہ یہ انتظام کردے تو فرمایا، میں یہ مناسب نہیں سمجھتا ،کیونکہ رات کو تو وہ بھی آرام کرتے ہیں۔

تازہ ترین