• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کشمیر جرمنی کے زیر اہتمام مظاہرہ کل ہوگا، فاروق بیگ

جرمنی (پ ر) تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے جنرل سیکرٹری فاروق بیگ نے کہا ہے کہ تحریک کشمیر جرمنی کے زیر اہتمام مختلف کشمیری اور پاکستانی تنظیموں کے مشترکہ تعاون سے 23 اگست بروز جمعہ تین بجے برہمن سٹی سنٹر میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تحریک کشمیر برہمن کے رہنما اور برہمن کی کشمیری، پاکستانی اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی جوش و خروش سے تیاریاں کر رہی ہے علما اور مساجد کا بھرپور تعاون حاصل ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ پیغام دیا دیا جائے گا کہ آزادی کی جدوجہد میں وہ تنہا نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حرکتوں اور ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر دنیا کے ایوانوں تک اجاگر ہوگیا ہے اب مسئلہ کے پُرامن حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے دنیا یہ محسوس کر رہی ہے کہ جس راستے پر نریندر مودی چل نکلا ہے اس سے نہ صرف خطے کے امن کو خطرہ ہے بلکہ دنیا اس کی لپیٹ میں آجائے گی۔

تازہ ترین