• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈراس کےسابق صدرکی بیوی کرپشن کے الزام میں مجرم قرار،سزاکاتعین آئندہ ہفتے ہوگا

لاہور(جنگ نیوز)ہنڈراس کے سابق صدر پورفیریو لوبوکی اہلیہ کوکرپشن کے الزام میں مجرم قراردےدیاگیاہےتفصیلات کےمطابق ہنڈراس ایک عدالت نے سابق صدر پورفیریو لوبو کی اہلیہ کوکرپشن کےالزامات میں مجرم قراردےدیا۔ ان پر غریب بچوں کیلئے بنائےگئے پراگرامز کےلئےمختص فنڈز میں خورد برد کرنے کاا لزام تھا۔ روزا ایلینا بونیلا کو سرکاری فنڈز اور بین الاقوامی عطیات میں ایک کروڑ83لاکھ ہنڈورین لیمپیرس (9 779،000ڈالر)کی خرد برد کرنے پر مجرم قراردیاگیاہے۔ اس کے بعد یہ فنڈز ذاتی میڈیکل بلوں،عمارتوں کے منصوبوں ، ان کےبچوں کےنجی اسکول ٹیوشن اور زیورات کی ادائیگی کے لئے استعمال ہوئےتھے۔ عدالت کے ترجمان کارلوس سلوا کے مطابق ، فرد جرم پر 58 سال سے 87 سال کے درمیان قیدکی سزاہوسکتی ہے، جس کاتعین آئندہ ہفتے کیاجائےگا۔ تاہم بونیلاکےوکیل کاکہناہے کہ وہ سزاکےخلاف اپیل کریں گے، فردِ جرم میں کئی ضابطہ کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔
تازہ ترین