• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع خوش آئند ہے، رامین محمد حسنی

کوئٹہ (پ ر) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار زادہ میر رامین جان محمد حسنی نے ایک بیان میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بھارت اور ملک دشمن عناصر کے لئے ایک واضح پیغام ہے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور عوام جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران سپہ سالار کو برقرار رکھنا قوم کے عظیم تر مفاد میں ہے اور دنیا بھر میں ملٹری آپریشن کے دوران عسکری قیادت کو تبدیل نہیں کیا جاتا، پاکستان میں بھی دہشت گردوں کے خلاف ملٹری آپریشنز جاری ہیں۔ لہٰذا کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ فوج کی قیادت کو برقرار رکھا جائے ،سیاسی قیادت دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کی دلی تمنا کی بیخ کنی کے لئے بھرپور حکمت عملی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔
تازہ ترین