• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے روزگار چھینا جا رہا ہے،ملک عدیل اعوان

پشاور(نمائندہ خصوصی)قومی وطن پارٹی کے رہنما ملک عدیل اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے لوگوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے پچاس لاکھ مکانات دینے کی بجائے لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے تبدیلی لانے اور نیا پاکستان بنانے کی بجائے ملک کو تباہی و بربادی سے دو چار کر دیا گیا ہے جبکہ مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے پشاور کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن و ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بی آر ٹی منصوبہ عوام کے لئے عذاب بن چکا ہے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے پشاور کے تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا جبکہ عوام کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کرپشن کی وجہ سے بی آر ٹی منصوبے کی لاگت70ارب روپے سے بڑھ کر110ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے ملک عدیل اعوان نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پشاور کے تاجروں کو بے یارومددگار نہیں چھوڑے گی پشاور کے تاجروں کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا جبکہ حکمرانوں کی ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
تازہ ترین