• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ کیس،فیکٹری مالکان ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرائیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ، فیکٹری مالکان نے بیان دینے کیلئے رضا مندی ظاہر کردی،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 27اگست کو دبئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کیا جائیگا،جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی،جیل حکام نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا،مقدمے کے پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ اور تفتیشی افسر راجا جہانگیر بھی پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ نے فیکٹری مالکان کا تحریری جواب جمع کرادیا،ساجد محبوب شیخ نے موقف اختیار کیا کہ بھیلہ برادران ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کو تیار ہیں،ساجد محبوب شیخ نے فیکٹری مالکان کی بیان دینے کی رضا مندی سے متعلق خط جمع کرایا،عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے 27اگست کو بیان ریکارڈ کیا جائیگا،فیکٹری مالکان کے ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے کے لیئے انتظامات مکمل کرلیئے گئے، گذشتہ سماعت پر ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے مقدمے کی اصل جے آئی ٹی جمع کرائی تھی،پولیس کے مطابق بلدیہ فیکٹری آتشزدگی میں 250سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تازہ ترین