• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی، 12ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بغدادی کے علاقے میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمان عرف رحیم ڈاڈاکو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے،ملزم بھتہ خوری اور منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے،سمن آباد کے علاقے سے 2ملزمان محمد فاشی نوید اور محمد اسامہ کو گرفتار کیا جولوگوں سے بھتہ وصولی میں ملوث ہیں، گلشنِ معمار،بلدیہ ٹاؤن اور فیروز آباد کے علاقوں سے 6ملزمان عبدالمالک، حضرت گل،خالد پرویز عرف پپو،محمد آصف عرف منا، ذیشان رضا اور ایاز اسماعیل کو گرفتار کیا جوڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،شاہراہ فیصل کے علاقےسے3ملزمان عمران خان، قیوم خان اور فضل الرحمان کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین