• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ پہلی اننگز میں 67رنز پر ڈھیر

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 67رنز پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے5 اور پیٹ کمنز نے 3 انگلش کھلاڑیوں کو شکار کیا۔


لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلش ٹیم آسٹریلوی بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

انگلش بیٹسمین، ہیزل ووڈ،پیٹ کمنز اور پیٹسن کی سوئنگ گیندوں کا سامنا کرسکے، 10کے مجموعی اسکور پر جیسن رائے کی صورت میں پہلی وکٹ گری ۔

اس کے بعد تو جیسے وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، جو 67رنز پر جا کر تھما، انگلینڈ کی طرف سے جو ڈینلی 12 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

ہیزل ووڈ نے 30 رنز کے عوض 5،پیٹ کمنز نے 23 رنز دے کر 3 اور پیٹسن نے 9 رنز دے کر 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

یاد رہے کہ پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 179رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی،اسے بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت 112رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

تازہ ترین