• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں پرانے الیکٹرونک آلات گھروں کی درازوں میں بے کار پڑے ہیں

لندن(پی اے) لاکھوں پرانے الیکٹرونک آلات گھروں کی درازوں میں بے کار پڑے ہیں۔ اپنے گھر میں پرانے گیجٹس کے کلیکشن کا سروے کرنے والی لوئسی لیوس نے بتایا کہ دس فون، دو لیپ ٹاپ اور ڈیجیٹل کیمرے ایسے ہی پڑے ہیں ہم ان سے کام نہیں لے رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ٹیکنالوجی کی پیاس پیچیدہ ہے اور یہ نئے آلات تیار کرنے کی ہماری صلاحیت کو تہہ و بالا کرسکتی ہے، ایک سٹڈی میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ برطانوی گھروں میں 40ملین تک کی تعداد میں غیر استعمال شدہ گیجٹس موجود ہیں اور یہی بات رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کے سروے کا سبب بنی کہ ہم نے کس قدر غیر استعمال شدہ ٹیکنالوجی کا ذخیرہ کررکھا ہے۔ آرگنائزیشن نے ایک آن لائن سروے کیا جسے 2ہزار سے زائد افراد نے مکمل کیا اور اس سے انکشاف ہوا کہ نصف برطانوی گھرانے کم از کم ایک غیر استعمال الیکٹرونی آلے کے حامل ہیں جبکہ 45فیصد گھرانوں میں دو سے لےکر 5تک غیر استعمال شدہ الیکٹرونی آلے ہیں زیادہ تر لوگو ں نے اعتراف کیا کہ ان کا اپنے اس کلیکشن کی ری سائیکلنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔ رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی السبتھ ریٹ کلف نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بات یہ ہے کہ یہ آلات چمڑے کے فریموں میں ہیں جس کو بآسانی ری سائیکل کیا جاسکتا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پرانی ٹیکنالوجی کے ساتھ کیا کیا جائے اس کا مختصر جواب ری سائیکلنگ ہی ہوسکتا ہے اور اس کے لئے قریب ترین الیکٹرونکس ری سائیکلنگ پوائنٹ کی آئن لائن تلاش کی جائے یہ مشورہ ہڈرز فیلڈ کے الیکٹریکل ویسٹ ری سائیکلنگ کے سٹووارٹ ہرائس نے دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ریٹیلرز اور تقسیم کنندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ نئی مصنوعات فروخت کرتے وقت پرانی واپس لیں جو پروسیسنگ میں جانے والا مواد ہے تاکہ اس کی موزوں پروسیسنگ عمل میں آسکے۔ الیکٹریکل ویسٹ ری سائیکلنگ گروپ کے مطابق برطانیہ میں ہر سال 5لاکھ ٹن الیکٹرونی فضلہ ری سائیکل کیا جاتا ہے تاہم یہ اس فضلے کا ایک حصہ ہے جو گھروں یا میدانوں میں پڑا ہے اور یونیورسٹی آف شفیلڈ کے سنٹر فار انرجی، انوائرنمنٹ اینڈ سٹینبلٹی کی ڈائریکٹر پروفیسر لینی کوہ کے مطابق زیادہ ذمہ داری ٹیکنالوجی تیار کنندگان پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ چھوٹے آت کی طلب اور زیادہ حساس ٹیکنالوجی پر انحصار کے باعث زیادہ فضلہ ری سائیکل کیا جانا چاہئے۔
تازہ ترین