• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانپور ڈیم کی نہر ٹوٹنے سے کینٹ ایریاز میں پانی کی قلت

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) خانپور ڈیم کی بائیں نہر ٹوٹ جانے سے کینٹ ایریاز میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی جو اگلے دس روز تک جاری رہیگی۔ کینٹ بورڈ حکام کے مطابق نہر کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور تین ستمبر تک پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گی ۔ ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سبطین رضا نے کینٹ میں رہنے والے صارفین سے کہا ہے کہ اس دوران پانی کی فراہمی کم رہے گی لہٰذا پانی کا استعمال کم سے کم کیا جائے ،ان کا کہنا تھا کہ نہر کی مرمت کا کام جاری ہے اور پانی کی یہ کمی عارضی ہے یکم سے تین ستمبر تک بتدریج پانی کی بحالی شروع ہو جائیگی۔ادھر شہر کے ان ایریاز میں جہاں خانپور ڈیم کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے وہاں بھی پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے تاہم ان ایریاز کو واسا کی طرف سے ٹیوب ویلوں کے ذریعے پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین