• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم کے اہلخانہ سے رقم وصولی،تفتیشی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر ٞ) بہادر آباد کے علاقے کوکن سوسائٹی میں چند روز قبل چوری کے شبے میں کم عمر لڑکے 15سالہ ریحان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے والے ملزم دانیال کے گھر تفتیشی ٹیم نے دھاوا بول دیا ،ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر میہسر نے بتایا کہ تفتیشی پولیس ٹیم نے ملزم دانیال کے گھر والوں سے مبینہ طورپیسے لیے جس کی تفتیش کی جا رہی ہے،تفتیشی ٹیم ملزم دانیال کو لے کر اس کے گھر گئی اور گھر میں زبردستی داخل ہوئی اور اہل خانہ میں خوف وہراس پھیلایا،انہوں نے کہا کہ تفتیشی پولیس کے خلاف درج مقدمہ الزام نمبر 245/2019 میں 385 اور 384 دفعہ شامل کی گئی ہے،مقدمے میں ایس آئی او فاروق،سب انسپکٹر رحمت،کانسٹیبل شاہ فیصل اور غلام رسول کو نامزد کیا گیا ہے ،تاہم پولیس اہلکار غلام رسول اور محمد خان فرار ہو گئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ریحان قتل کیس کی تفتیش میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں ہوگی،قتل کیس کی تفتیش میرٹ پر ہو گی۔

تازہ ترین