• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین فل ٹاورکاکاغذی پتلہ جلانے کی فلمبندی کا الزام،پال بوسیتی کی عدالت میں پیشی

لندن( نیوزڈیسک) گرین فل ٹاور کا پتلہ ایک تقریب میں جلائے جانے کی فلمبندی کرنے کے الزام میں لکھ پتی برطانوی شہری پال بوسیتی گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوا ۔47سالہ پال بسیتی ایک پارٹی میں شریک ان لوگوں میں شامل تھا جنھوں نے گرین فل ٹاور کا کارڈ بورڈ سے بنایا گیا پتلہ جلایا تھا اور اس کی فلم بندی بھی کی تھی ،یہ فلمبندی نومبر میں لندن کے علاقے سائوتھ نارووڈ کی گئی تھی اس کے منظر عام پر آنے پر بڑی ناراضگی اور برہمی کااظہار کیاگیاتھا، بوسیتی گزشتہ روز ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوا اس پر ایک انتہائی جارحانہ قسم کی ویڈیو وہاٹس اپ سے یوٹیوب پر ڈالنے کاالزام ہے اس سے پہلے عدالت کو بتایاگیاتھا کہ اس نے یہ فوٹیج 2وہاٹس اپ گروپس کو بھیجی تھیں۔ جس میں ایک 4 افراد پر مشتمل ہالی ڈے گروپ چیٹ اور ایک فٹبال گروپ چیٹ تھا جس میں 16 افراد شامل تھے۔بوسیتی کے خود کو پولیس کے حوالے کئے جانے کے بعد یہ وائرل ہوگئی تھی بوسیتی نے اعتراف کیا کہ اس نے ایک احمقانہ لمحے میں ویڈیو بنانے کااعتراف کیا، اس کے ساتھ نسل پرستانہ پیغام کاسلسلہ شروع ہوگیا، عدالت میں چند نسل پرستانہ میسیج سنائے گئے جن میں بوسیتی کا خراب کردار کا ذکی تھا۔
تازہ ترین