• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے امت کی غیرت کو للکارا،معاملہ کشمیر تک نہیں رہے گا، فوزیہ صدیقی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے کشمیر کی آئینی حیثیت بدل کر امت مسلمہ کی غیرت کو للکارہ ہے،اگر ہم خواب غفلت سے نہ جاگے تو کشمیر کی عافیائوں کی بے حرمتی کا معاملہ کشمیر تک محدود نہیں رہے گایہ پاکستان کی عافیائوں تک بھی پہنچے گا،وہ کراچی پریس کلب پر مظاہرے سے خطاب کررہی تھیں،جس میں مختلف سیاسی، سماجی، حقوق انسانی کی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ یار خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں اقوام متحدہ،او آئی سی اور دیگر عالمی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ کشمیریوں کی نسل کشی کو روکا جاسکے،پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر انجینئر اقبال ہاشمی نے کہا کہ جب تک مسلم حکمران متحد نہیں ہوں گے مسلمانوں کی عزت کا جنازہ اسی طرح نکلتا رہے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر پر دو ٹوک اور جراتمندانہ موقف اپنائے پوری پاکستانی قوم بھرپور ساتھ دے گی،تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ پوری قوم کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے،جب بھی ضرورت پڑی افواج پاکستان کے مل کر کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑیں گے،جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے کہا کہ کشمیر پر حکومت کا موقف ڈھیلا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے،مظاہرے سے سینئرایڈووکیٹ جاوید احمد چھتاری، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد،جنرل سیکرٹری سردار ذوالفقار،ہومین رائٹس نیٹ ورک کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری، کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا،بیٹی تنظیم کے رہنما سیدفیصل،تحریک جوانان پاکستان سندھ کے صدر محمد نعیم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین