• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ کون ہیں؟

امریکی اداکارہ و گلوکارہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔

امریکی اداکارہ و گلوکارہ اسکارلٹ جانسن


امریکی جریدے فوربز کے مطابق 34 سالہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گزشتہ ایک سال میں 5 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز کمائے جو پاکستانی ساڑھے 8 ارب سے زائد بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسکارلٹ جانسن حالیہ کچھ عرصے میں ہالی وڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برانڈز کا بھی حصہ رہی ہیں۔

اسکارلٹ گزشتہ سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ قرار پائی تھیں۔

زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ ’صوفیاور جرا‘ ہیں جن کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 41 لاکھ امریکی ڈالرز رہیں۔

اس فہرست میں ریز ودرسپون نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جو گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز کما چُکی ہیں۔

تازہ ترین