• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرِ مبادلہ میں کمی کا رجحان ٹوٹ گیا، گورنر اسٹیٹ بینک

زرِ مبادلہ میں کمی کا رجحان ٹوٹ گیا، گورنر اسٹیٹ بینک


گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ زرِ مبادلہ میں کمی کا رجحان ٹوٹ گیا، اب زرِ مبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں، جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ایک رجحان کا آغاز ہے، ہماری سمت پر اعتماد رکھیں، بہتری آ رہی ہے۔

فیڈریشن ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسی طرح چلتے رہے تو ہمارا مستقبل بہت روشن ہے، 5 برآمدی شعبوں سے زیرو ریٹ تو ختم کیا لیکن اب ریفنڈ بھی دیا جائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ برآمدی سامان لینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کام کرنا ہو گا، 6 ماہ پہلے سب یہی سوچ رہے تھے کہ اگر ذخائر مسلسل گرتے رہے تو کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب آئی ایم ایف کے پاس چلے گئے تو اب اقدامات کے بعد بہتری ہو رہی ہے، شناختی کارڈ کا مسئلہ ٹریڈرز میں چل رہا ہے جس کا ریونیو پر اثر ہوا۔

رضا باقر کا مزید کہنا ہے کہ درست ہے کہ معاشی نمو میں کمی کا ریونیو پر اثر ہوتا ہے، پاکستان کی کوشش تھی کہ ریٹنگ میں کمی نہ آئے، کچھ ممالک نے ریٹنگ کم کرنے کی بھرپور کوشش کی پر وہ کامیاب نہیں ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی انفرادی ریٹنگ میں کمی نہیں کی گئی جو کامیابی ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پہلے مرحلے میں علاقائی سطح پر کامیابی ہوئی۔

تازہ ترین