• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوانتاناموبے میں قید خالد شیخ کیخلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز 11جنوری 2021 سے ہوگا

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد کے خلاف مقدمے کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔خالد شیخ سمیت چار دیگر ملزمان کے مقدمے کی سماعت کا آغاز 11 جنوری 2021 سے گوانتاناموبے کی ایک فوجی عدالت میں ہوگا۔ان افراد پر جنگی جرائم بشمول دہشت گردی اور تقریباً تین ہزار افراد کو ہلاک کرنے کے الزامات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی نڑاد خالد شیخ محمد کویت میں پیدا ہوئے اور انھیں 003 میں پاکستان سے گرفتار کر کے کیوبا میں قائم گوانتاناموبے جیل منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں ان پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔نیو یارک، واشنگٹن اور پینسلوینیا میں ہونے والے تباہ کن حملوں کے 20 برس بعد یہ پہلے پانچ افراد ہوں گے جن کو عدالتی ٹرائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین