• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کے پی پائی پائی وصول کرے گا، مزمل اسلم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کے پی پائی پائی وصول کرے گا۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب اور سندھ چھوٹےصوبوں کے وسائل پر ڈاکےڈال رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے جائز بقایاجات ادا نہیں کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کی سستی بجلی اور آئل اینڈ گیس بقایاجات یا ٹیکس معاملات کو لٹکایا ہوا ہے، وزیرِ اعظم شہبازشریف، مراد علی شاہ کے گھر جا کر 150 بسوں کے وعدے کر رہے ہیں۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف مفت گھر بنانے اور ٹیکس معاملات میں معاونت کی پیشکش کر کے آئے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی مجبوریوں سے خوب فائدہ اٹھائے اور ان کو وزیرِ اعظم رہنے دے۔

قومی خبریں سے مزید