• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ڈاکٹر شہزاد بیگ شعبہ صحت میں 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان کے ڈاکٹر شہزاد بیگ شعبہ صحت میں 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام ٹائم میگزین کی 2024ء کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شائع ہوا، وہ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔

عالمی سطح پر نامزدگی ڈاکٹر شہزاد کی قیادت اور پولیو خاتمے کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام عالمی فہرست میں شامل ہونا عالمی سطح پر پاکستان کے لیے اہم ہے، وہ واحد پاکستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید