• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ عربی، نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ماہرین کا اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ عربی کی سیمینار لائبریری میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عاصف سلیم کی زیرنگرانی ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کا مقصد شعبہ عربی کے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ پروگرام کی نظامت شعبہ عربی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ فیض الابرار صدیقی نے انجام دی۔ شرکاءمیں ڈاکٹر عبدالرحمٰن یوسف (وفاقی اردو یونی ورسٹی)، ڈاکٹر سمیع اللہ زبیری (علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی)،شیخ ابو طاہر صدیق (دارالعلوم کراچی)، پروفیسر محمد حسین رشید گورنمنٹ پریمئیر کالج، ڈاکٹر محمد یوسف البرماوی (الفجر ٹریڈنگ) ، سید محمد شاہ بخاری (ڈائریکٹر سندھ میوزیم)، عبدالرحمٰن صدیقی (العربیہ ڈاٹ نیٹ – اردو)، زاہد عبدالشاہد (مترجم انٹرنیشنل اسلامک یونی ورسٹی اسلام آباد و سربراہ جمعیہ عشاق العربیہ)، ڈاکٹر عمران خان (انچارج عربک سوسائٹی و شعبہ کمپیوٹر سائنس آئی بی اے)، شیخ یوسف القمر (پاکستان عربک اوپن یونی ورسٹی) اور شعبہ عربی سر عبداللہ یوسف اور ڈاکٹر عزیز الرحمن سیفی شامل ہیں۔ مقررین نے صحافت ، سیاحت، تجارت اور مخطوطات کے شعبوں سے متعلق اہم مواد کو شعبہ عربی کے نصاب کا حصہ بنانے کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کیں۔

تازہ ترین