• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب خان بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب خان بھی بگ بش لیگ (بی بی ایل) کا حصہ بن گئے۔

شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے منتخب کر لیا جبکہ حارث رؤف ایک بار پھر میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلیں گے۔

محمد رضوان میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ پاکستان کے شاداب خان کو سڈنی تھنڈر نے ٹیم کا حصہ بنا لیا۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے بی بی ایل کھیلیں گے اور پاکستان کے حسان خان کو میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کر لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کر کے پری سائن کیا تھا۔ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کے لیے سڈنی سکسرز سے تقریباً 10 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔

سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا تھا، پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے آٹھ کروڑ روپے ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید