• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی شعبہ ہی صنعتی و معاشی انقلاب لاسکتا ہے،حنیف گوہر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سابق چیئرمین اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر محمد حنیف گوہر نے حکومت سے مطالبہ کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی شراکت داری کے لیے چاروں صوبوں میں پبلک ، پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی قائم کی جائے۔ 10 سالوں میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر نجی تعمیراتی شعبے کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ صرف تعمیراتی شعبہ ہی ایسا شعبہ ہے جس سے ملک میں صنعتی اور معاشی انقلاب لایا جاسکتا ہے ،تعمیراتی شعبے کے فروغ سے دیگر 72 صنعتوں کو بھی ترقی ملتی ہے۔دنیا بھر میں حکومتیں اپنے شہریوں کو رہائشی سہولت اور روزگار فراہم کرنے کے لیے تعمیراتی شعبے کو مراعات دیتی ہیں لیکن پاکستان میں اس کے برعکس ہورہا ہے یہاں تعمیراتی شعبے کی ترقی میں حکومتی ادارے رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں جو نہایت ہی افسوسناک ہے۔

تازہ ترین