• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس، شدید تنقید کے بعد 208 ارب روپے معاف کرنے کا آرڈیننس واپس، فیصلہ سپریم کورٹ سے کرایا جائے، وزیراعظم

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سوشل و الیکٹرانک میڈیا اور اپو زیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے بالآخر وزیر اعظم عمران خان نے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی(مبینہ طور پر 208 ارب )معافی کیلئے جاری کئے گئے صدارتی آرڈیننس کو واپس لے لیا ہے‘ .

وزیرِ اعظم کا جی آئی ڈی سی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ


وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کیلئے در خواست دائر کریں تاکہ یہ معاملہ سختی سے قانون و آئین کے مطا بق جلد طے ہو سکے ۔ وزیر اعظم نے قوم کو یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ عدالت سے رجوع کرنا ایک رسک ہے کیونکہ فیصلہ کسی کے بھی حق میں ہوسکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کو ساری رقم بھی مل سکتی ہے اور ساری رقم سے محروم بھی ہوسکتی ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ مستقبل میں اس مد میں ریونیو نی جمع کیا جا سکے‘سب سے بڑھ کر یہ کہ حکومت پر 295بلین روپے کی پرنسپل امائونٹ کے ری فنڈ کا بوجھ بھی پڑ سکتا ہے ۔بدھ کو وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جی آئی ڈی سی کے مقد مات کی وجہ سے جنوری 2012سے دسمبر 2018تک جو رقم پھنسی ہوئی ہے وہ 417ارب روپے ہے۔ مقدمہ بازی کے پہلے رائونڈ میں سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی کو کالعدم قرار دیدیا تھا۔

تازہ ترین