ملتان (اسپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے لاستھ ملنگا نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ پالی کیلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے و آخری ٹی 20 میچ میں انہوں نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 کھلاڑی آئو ٹ کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔ انہوں نے اننگز کے تیسرے اوور میں مسلسل گیندوں پر 4کیوی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ملنگا اس سےقبل 50 اوورز کی کرکٹ میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2007کے دوران بھی جنوبی افریقا کے خلاف 4گیندوں پر مسل 4 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں ۔ لاستھ ملنگا اسکے ساتھ ہی ٹی20 انٹر نیشنل میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں انہوں نے اسی سیریز کے آغاز میں پاکستان کے شاہد آفریدی کی سب سے زیادہ 97 وکٹ کا ریکارڈ توڑا تھا ۔