غزہ سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پچھلے ایک ماہ میں 549 امداد کے منتظر افراد شہید کردیے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 72 افراد اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ کے سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پچھلے ایک ماہ میں 549 فلسطینی شہید جبکہ 4 ہزار 66 افراد زخمی ہوئے جو امریکی امداد پر چلنے والی غزہ ہیومنی ٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی سینٹرز پر امداد کے انتظار میں موجود تھے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 56 ہزار 259 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 13 ہزار 458 زخمی ہوئے ہیں۔