• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت باز نہ آیا تو مکمل فضائی پابندی لگا دیں گے، غلام سرور

وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو اُس کے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دیں گے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو پاکستان ہر اس جہاز کے پاکستان کی فضاؤں سے گزرنے پر پابندی لگادے گا جو بھارت میں اُترے گا یا وہاں سے اُڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے دنوں 3 ماہ کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند کیے جانے سے بھارت کی ایک نجی ایئرلائن دیوالیہ ہو چکی ہے۔

تازہ ترین